بھٹکل:10؍مارچ (ایس اؤ نیوز) گرو سدھیندرا کالج کو بیچلر آف کمپیوٹر اپلیکشن (بی سی اے ) میں یونیورسٹی سطح پر دو رینک حاصل ہونےکی جانکاری کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے منعقدہ بی سی اے امتحانات میں مہیش گوڈا اور سنکیت بھٹ نے بالترتیب 92.05فی صد اور 91.49فی صد نمبرات حاصل کرتےہوئے دوسرا اور تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے دئیے جانے والے تین رینک میں سے دو رینک اترکنڑا ضلع کے حصہ میں آنے سےبھٹکل کے تعلیمی شعبہ میں فخریہ کلمات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ دونوں طلبا کو کالج انتظامیہ ، پرنسپال ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔